Top Rated Posts ....
Search

Anushka Sharma And Virat Kohli... Entertainment News

Posted By: Kabir on 13-05-2021 | 12:38:27Category: Political Videos, News


ممبئی: ویرات کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت میں کورونا سے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں11 کروڑ روپے کے ہدف کو مقررہ وقت سے ایک روز قبل ہی عبور کر لیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کورونا متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے لیے 7 مئی سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں اس جوڑے نے 7کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم عوام کی جانب سے بہترین ردعمل سامنے آنے پراس ہدف کو بڑھا کر11 کروڑ روپے کر دیا تھا۔

انوشکا اور ویرات کی اس مہم میں 19 ہزار سے زائد افراد نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری رقوم عطیہ کیں اور ایک دن قبل ہی 11 کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف بھی مکمل کرلیا۔
ویرات کوہلی اور انوشکا کو کھیلوں کے ایک ادارے الگ سے پانچ کروڑ روپے عطیہ کیے جب کہ اس جوڑے نے عطیات جمع کرنے کی اپنی مہم میں ذاتی طور پر دو کروڑ روپے عطیہ کیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.