Top Rated Posts ....
Search

PM calls Palestinian president, condemns Israeli atrocities

Posted By: Joshi on 13-05-2021 | 12:37:34Category: Political Videos, News


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کرکے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں بے گناہ نمازیوں پر حملے شرمناک ہیں۔

وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا، بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی مکمل حمایت اور فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ بھی کیا، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے صدر محمود عباس کو پاکستانی عوام کی جانب سے یکجہتی کا پیغام پہنچایا، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر ہر ممکن کوشش اور مدد کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نے صورتحال پر عالمی رہنماوں سے رابطوں پر بھی آگاہ کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کے بر وقت ردعمل کی تعریف کی، غزہ اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کو بھی سراہا۔

صدر محمود عباس نے وزیر اعظم کو حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا، آئندہ کی حکمت عملی اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.