Top Rated Posts ....
Search

One Man Show Ki Ghalat... Khaatma Kiya Jaaye

Posted By: Kabir ali on 12-05-2021 | 03:58:58Category: Political Videos, News


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔ سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھونس دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے۔ نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے ”سفید ہاتھی“ ثابت ہوئے اور بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے۔ان منصوبوں کا عوام کو ئی فائدہ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ہماری حکومت نے نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرکے پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ہمارے منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ون مین شو کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔کابینہ کے وزراء بااختیار ہیں اور ہر کام مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت بچانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگتے ہیں۔یہ لوگ قانون کے ہی نہیں، عوام کے بھی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.