During Eid holidays, 5 doctors were assigned to inspect the medical and food of the President
Posted By: Joshi on 11-05-2021 | 08:31:11Category: Political Videos, Newsپولی کلینک اسپتال نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے 5 ڈاکٹر مامور کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ نے 5 میڈیکل آفیسر کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے مقرر کردیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر نرمل اور ڈاکٹر نورمحمد مامور کئے گئے ہیں جب کہ صدر کی خوراک کی چیکنگ کے لئے ڈاکٹر نزیر احمد رہوجو مقرر کئے گئے ہیں، تینوں ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے۔
اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اسد ابراہیم گیلانی کو مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے اور موٹر کیڈ کے ساتھ وزیراعظم کی خوراک کی چیکنگ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔