Top Rated Posts ....
Search

Agree on joint strategy for protection of cultural heritage in Asia

Posted By: Abid ali on 11-05-2021 | 08:28:31Category: Political Videos, News


اسلام آباد/ بیجنگ: آج چین میں ثقافتی ورثے کے قومی بیورو نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی قومی ورثے اور ثقافت کے ادارے اور افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ساتھ ’’ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل کے حوالے سے مشترکہ بیان‘‘ پر الگ الگ دستخط کیے۔

یہ ایشیائی ممالک کے مابین دستخط شدہ ’’ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل‘‘ کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کی پہلی دستاویز ہے۔

چین کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت اور ثقافتی ورثے کے قومی بیورو کے سربراہ لی چھون نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے کی کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان قومی ورثہ اور ثقافت کے ادارے کے جوائنٹ سکریٹری رحیم نے ’’ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل‘‘ کی شاندار الفاظ میں تحسین کی۔

مشترکہ بیان کے مطابق چین پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ’’ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل‘‘ کے ڈھانچے کے تحت آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور آثار قدیمہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون فراہم کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.