Top Rated Posts ....
Search

The UAE and Bahrain have created a safe travel route for vaccinated travelers.

Posted By: Ahmed on 11-05-2021 | 05:17:58Category: Political Videos, News


متحدہ عرب امارات اور بحرین نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے ایک ’’محفوظ سفری راہداری‘‘ قائم کردی ہے۔ زرائع کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے افراد عیدالفطر کی چھٹیوں میں دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ سفر کرسکیں گے۔انھیں ایک سے دوسرے ملک میں آمد کے موقع پرقرنطین میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔البتہ انھیں میزبان ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذالعمل دوسری احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنا ہوگی۔ بیان کے مطابق یواے ای اور بحرین کے جو شہری اور مکین اس استثنا سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،انھیں اپنی آمد پر حکام کو ثبوت کے طور پرکووِڈ-19 کی ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کا سرٹی فیکیٹ دکھانا ہوگا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.