Top Rated Posts ....
Search

3 Kashmiri youths martyred by Indian Army firing in occupied Kashmir

Posted By: Akbar on 11-05-2021 | 05:14:51Category: Political Videos, News


سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں وادی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔

بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ اس دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل کردیا ہے، اس کے علاوہ میڈیا کو بھی علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.