Top Rated Posts ....
Search

Lockdown could increase from May 16 if Corona cases increase, Balochistan government spokesman

Posted By: Kabir on 11-05-2021 | 03:01:28Category: Political Videos, News


کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن 16 مئی سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، گزشتہ برس عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں 3 سے 4 گنا اضافہ ہوا تھا، اگر اس بار احتیاط نہیں کی گئی تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دے رہے ہیں، آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے، مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے، تاجروں سمیت دیگر لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے، کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے بھی بڑھ سکتی ہیں۔ 15 مئی تک عید کے تعطیلات کا اعلان ہوا ہے اس دوران عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.