Top Rated Posts ....
Search

13 killed, 42 injured in Afghanistan bombings

Posted By: Joshi on 11-05-2021 | 02:59:39Category: Political Videos, News


کابل: افغانستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا بم دھماکا صوبے زابل میں ہوا جہاں مسافر بس سڑک کنارے لگے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبے پروان میں ہوا جہاں ایک اور بس سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور چیکنگ کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دونوں بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.