Top Rated Posts ....
Search

Order to release citizens arrested for violating SOPs

Posted By: Akram on 11-05-2021 | 02:52:33Category: Political Videos, News


کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں پر مقدمات درج کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے گرفتار شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیے اگر اسسٹنٹ کمشنر کے کہنے پر پولیس نے مقدمات کیے ہیں تو وہ خود آکر جواب دیں، پولیس نے مختلف اضلاع سے گرفتار 300 شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ علی عزیز جان نے ریمارکس دیے کس کے کہنے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں؟ کیا آئی جی اور دیگر پولیس حکام کے کہنے پر مقدمات درج کیے گئے؟ مقدمات درج کرنے کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر نے دی؟

عدالت نے ریمارکس دیے اگر اسسٹنٹ کمشنرکے کہنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ خودآکرعدالت کوبتائیں، غیر قانونی مقدمات پرشوکاز نوٹس جاری کریں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیاگیا، شہریوں کو ایک ہی رسی میں باندھ کر لایاگیاہے۔

عدالت نے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کالعدم قراردے دیے، ملزمان کوایس اوپیز پرعمل کرنیکی ہدایت بھی کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.