Top Rated Posts ....
Search

Israeli airstrikes on Gaza kill 9 Palestinians, including 3 children

Posted By: Kabir ali on 10-05-2021 | 16:29:38Category: Political Videos, News


غزہ: مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا، نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعہ سے جاری ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پرربڑ کی گولیوں اور اسٹن گرینیڈ کی وجہ سے آج بھی درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ان جھڑپوں کے بعد حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی تھی اور آج حماس نے یروشلم پر راکٹ حملے کردیے ہیں تاہم ان راکٹ حملوں میں کسی فرد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے شمالی غزہ میں فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی باشندے شہید ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے غزہ پر ہونے والے فضائی حملوں میں حماس کے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.