Top Rated Posts ....
Search

Facebook Sahaafion Aur Writers Ko 50 Lacks Dollar De Ga...

Posted By: Joshi on 02-05-2021 | 15:20:48Category: Political Videos, News


کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپوٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے صحافیوں سے معاہدے کیے جائیں گے جو کسی معتوب کمیونٹی کے لیے آواز اُٹھانے والے واحد شخص ہوتے ہیں یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سے اسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔
فی الحال اس پیشکش کے لیے فیس بک نے صرف امریکا کے فری لانس صحافیوں سے درخواست طلب کی ہیں۔ درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گے جس کے بعد منتخب صحافیوں کو بزنس شروع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا جو فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہو گا جس کے ذریعے صحافی نیوز لیٹرز بھی بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.