Top Rated Posts ....
Search

The corona virus has reached the world's highest peak, Mount Everest

Posted By: Ahmed on 23-04-2021 | 15:21:01Category: Political Videos, News


کھٹمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کا حال ہی میں دورہ کرنے والے نارویجین کوہ پیما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود ایک کوہ پیما میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر کوہ پیمائی کی حالیہ سیزن کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔

نیپال میں کورونا کیسز کے سامنے آنے کے باوجود اس سال بھی کوہ پیماؤں کو راغب کرنے کے لیے ایس او پیز میں نرمی کی تھی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کوہ پیما بیس کیمپ پہنچے تھے۔
کورونا وبا میں مبتلا ہونے والے کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ مقامی آبادی میں کورونا پھیلے۔ 8 ہزار کی بلندی سے مریضوں کو لانا آسان کام نہیں۔

واضح رہے کہ ہزاروں فٹ کی اونچائی پر پہلے ہی سانس لینا مشکل ہوتا ہے اس لیے کوہ پیماؤں میں وبا کا پھیلاؤ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نیپال کے محکمہ سیاحت کی ترجمان مائرا آچاریہ نے کہا کہ اب تک کوہ پیماؤں کے مابین کوویڈ 19 کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.