Top Rated Posts ....
Search

Journalist jailed for 3 years for insulting post in Algeria

Posted By: Joshi on 23-04-2021 | 15:19:44Category: Political Videos, News


الجزائر کی عدالت نے ایک نام نہاد اسکالر کو فیس بک پر توہین اسلام پر مبنی پوسٹیں کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی ایک عدالت نے ڈاکٹر سعید جبل خیر نامی صحافی اور اسکالر کو فیس بک پر اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے اور برا بھلا کہنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

53 سالہ سعید جبل خیر اسلام پر دو کتابیں لکھ چکے ہیں جب کہ اپنی فیس بک پوسٹوں میں عید الاضحیٰ پر قربانی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور لڑکیوں کی نوعمری میں شادی پر گفتگو کی تھی۔

فیس بک کی اس پوسٹ کے خلاف 7 وکلا اور اُن کے ایک ساتھی استاد نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ الجزائر میں مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سمیت اہم مذہبی شخصیات کو توہین پر سزا کا قانون موجود ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.