World Environment Conference kicks off, 40 world leaders participate
Posted By: Ahmed on 22-04-2021 | 23:21:50Category: Political Videos, Newsواشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نےلیڈرزکلائمیٹ سُمٹ2021کاآغازکردیا ہے. جو بائیڈن کی سربراہی میں ہونے والی اس ورچوئل ماحولیاتی کانفرنس میں دنیا کے 40 عالمی راہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی معاون خصوصی امین اسلم کررہےہیں
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے چلینجز سے نبزد آزما ہونا ہے۔ امریکا نے ماحولیاتی خطرات کم کرنے کے لیے 2023 تک کاربن کے اخراج کو پچاس فیصد تک کم کرنے کا اعلان کیا کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اثرات سے محفوظ بناناضروری ہوگیا، جس کےخطرات کم کرنے کے معاشی تقاضےبدلناہوں گے۔
انہوں نے عالمی راہنماؤں پر زور دیا کہ دنیابھرمیں گرین ملازمتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ براطانیہ نے 2035تک کاربن کے اخراج میں 78 فیصد تک کمی لانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم دنیا میں سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک بھارت اورچین نے کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔
گلوبل کاربن پراجیکٹ 2020 کی رپورٹ کے مطابق چین سالانہ 2777 ملین ٹن کاربن خارج کرکے سرفہرست ہے، دوسرے پر امریکا ہے جہاں سالانہ 1442 ملین ٹن کاربن کا اخراج ہوتا ہے، تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں ہر سال 714 ملین ٹن کاربن خارج ہوتی ہے۔