Top Rated Posts ....
Search

Australia cancels road and belt plan with China

Posted By: Abid on 22-04-2021 | 09:09:35Category: Political Videos, News


کنبیرا: آسٹریلوی حکومت نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے ’بیلٹ اور روڈ‘ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیوں کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مخلص نہیں، اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر چین کے خلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.