Top Rated Posts ....
Search

Sarkari Amoor Chalaane Keliye Karz Leina Par Raha Hai... Asad Umar

Posted By: Kabir on 22-04-2021 | 08:57:09Category: Political Videos, News


اسلام آباد: وفافی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ روزمرہ سرکاری امور چلانے کیلئے قرض لینا پڑ رہا ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم 3 سال معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں، ، ہمارا کرنٹ اکاونٹس خسارہ اس وقت سرپلس میں چلا گیا ہے، ملک میں معاشی خسارے کاحجم ہرسال بڑھتاجا رہاہے، معیشت کی عمارت کیلیے بنیادیں ڈال چکے ہیں، اب یہاں سےترقی کاسفرشروع ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی گروتھ ایک مستحکم پالیسی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، پائیڈ نے پاکستان کی معیشت کی گروتھ کیلئے ایک فریم ورک تیار کیا، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے، گروتھ کی شرح نمو کی نوعیت کیا ہے، یہ جاننا لازمی ہے، روز مرہ سرکاری امورچلانے کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، روز مرہ اخراجات چلانے کیلئے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے، معیشت میں استحکام آنےتک آگےنہیں بڑھ سکتے، وفاق کی زیادہ ترطاقت صوبوں کےپاس چلی گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.