Top Rated Posts ....
Search

Corona Ke Phelaao Ki Wajah Se Mulak Mein... Asad Umar

Posted By: Akram on 21-04-2021 | 07:25:04Category: Political Videos, News


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤں کے باعث بندشیں بڑھانا پڑیں گی اور اس حوالے سے مزید فیصلے کرلیے ہیں جن کا اعلان جمعے کو کریں گے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے، کراچی، لاہور، حیدر آباد، فیصل آباد اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں مزید کچھ فیصلے کیے ہیں جنہیں صوبوں سے شیئر کریں گے اور جمعہ کو ان فیصلوں کا اعلان کریں گے، ہمیں پابندیاں بڑھانا پڑیں گی کیونکہ جس طرح اس وقت وبا کا پھیلاؤ ہے، اگر اس وبا کا زور فوری نہیں توڑا تو بڑے شہر بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ اس وقت صورتحال بہت سنگین ہے، انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے اور قوم سے اپیل کرتاہوں کہ سنجیدگی دکھائیں، ہمارے پاس آخری موقع ہے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے لیکن ہمارے پاس چند دنوں کی گنجائش ہے، اگر قوم سے زیادہ سنجیدگی اور تعاون نظر آیا، انتظامیہ نے کردار ادا کیا تو امید ہے کہ یہ اقدام نہ اٹھانا پڑے ورنہ بڑے شہر بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہوگا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ یہ آخری موقع ہے، کئی ہفتوں سے وارننگ دے رہے ہیں کہ کس طرف معاملات جارہے ہیں، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے ہیں، صرف چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے۔ وزرائے اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں اور عوام سے براہ راست بات کریں، وہ ووٹ لے کر آئے ہیں، لوگ ان کی بات سنیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.