Top Rated Posts ....
Search

Indian Actress Katrina Kaif Kya Keh Rahi Hain

Posted By: Chunnu on 15-05-2020 | 07:23:56Category: Political Videos, News


بے چینی اور اضطراب کو دور کرنے کے لیے کترینہ کیف کیا مشورہ دے رہی ہیں؟
اس وقت دنیا میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ زندگی معمول پر واپس کب اور کیسے آئے گی اور کورونا وائرس کے ساتھ آگے کی زندگی کیسی ہوگی۔ یہی سوال اداکارہ کترینہ کیف کو بھی شدت سے پریشان کر رہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ ایسے میں بے چینی اور ضطراب کو کیسے دور کیا جائے۔

ویب سائٹ آئی این ایس کے ساتھ بات چیت میں کترینہ نے کہا کہ اس وائرس کے بعد زندگی کے تئیں ان کا نظریہ ہی بدل گیا ہے اور اب وہ ان تمام چیزوں کی قدر کرنے لگی ہیں جو پہلے انہیں زندگی کا معمول لگا کرتی تھیں۔

کترینہ نے لاک ڈاؤن کے دوران بے چینی اور اضطراب کو دور کرنے کے لیے یوگا کرنے اور زندگی کے روشن پہلوؤں کو دیکھنے کی صلاح بھی دی۔

ادھر سوناکشی سنہا سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر کے کیپشن کی وجہ سے ٹرول ہوئیں۔ تصویر کے ساتھ سوناکشی نے #SundaySelfie کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ آج کونسا دن ہے۔

کچھ یوزرز نے ان کی سیلفی کی تعریف کی تو کچھ نے ان کے کیپشن کو طنز کا نشانہ بنایا۔ کسی نے کہا کہ کیا آپ رامائن کے کردار بھی بھول گیئں، کسی نے انہیں اصلی دن یاد دلانے کی کوشش کی کہ بہن آج بدھ کا دن ہے۔ ایک منچلے نے تو دبنگ گرل کو طعنہ دیا کہ وہ ڈپریشن میں ہیں کیونکہ سلمان نے اپنے نئے گانے میں ان کے بجائے جیکلین فرنانڈیز کولیا ہے۔

سلمان سے یاد آیا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی آواز میں ایک گانا رلیز کیا ہے جس میں ان کے ساتھ واقعی جیکلین فرنانڈیز ہیں۔ سلمان کا کہنا ہے کہ یہ گانا محض چار دنوں میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ بھی سلمان کے فارم ہاوس پر ہی کی گئی ہے۔ ویسے لاک ڈاؤن میں دوستوں کے ساتھ چھٹیاں مناتے مناتے کام کا یہ آئیڈیا اچھا ہے آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام۔ بہر حال سلمان کے مداح ان کے اس گانے کا جم کر لطف اٹھا رہے ہیں۔

سلمان خان کی ہی ساتھی اداکارہ اور سابق فین زرین خان لاک ڈاؤن میں ماضی کو ٹٹول رہی ہیں۔ اپنے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے زرین نے بتایا کہ کس طرح وہ فلم یوراج کے سیٹ پر بطور مداح سلمان خان سے ملیں اور سلمان کی دریا دلی دیکھیے کہ انہوں نے ایک ہی دن میں زرین کا پورٹفولیو بنوا دیا اور فلم 'ویر' کے لیے ان کا نام تجویز کر دیا گیا۔

زرین خان اسی ہفتے 33 سال کی ہوئی ہیں۔ انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ سلمان فلم یو راج کی شوٹنگ کر رہے تھے اور وہ شوٹنگ دیکھنے گئی تھیں لیکن نہیں جانتی تھیں کہ اس دن ان کی زندگی ہی بدل جائے گی۔

سلمان نے ان سے ملنے کے بعد ان کا پورٹفولیو بنوایا اور اس طرح انہیں سلمان کے ساتھ فلم 'ویر' ملی۔ زرین ایک اچھی اداکارہ ہیں مگر یہ فلم 'ویر' کے فلاپ ہونے کے بعد سے چند ہی فلمیں کر پائی ہیں۔ جہاں تک دبنگ خان کا تعلق ہے تو ایشوریہ سے بریک اپ کے بعد انہوں نے ان کی ہم شکل کہی جانے والی سنیہا الال کو فلم 'لکی' میں بریک دیا تھا اور کترینہ کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد آپ انہیں ملیں تو کمال ہی ہو گیا۔

ویسے خان صاب اس وقت کافی غصے میں ہیں۔ دراصل ان کے بارے میں کچھ رپورٹیں آ رہی تھیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے پروڈکشن ہاوس کی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہے ہیں۔ سلمان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انتہائی غصے میں سے پیغام دیا کہ یہ خبر بالکل غلط ہے نہ تو وہ اور نہ ہی ان کا پروڈکشن ہاوس کسی طرح کی کاسٹنگ کر رہا اور جو اس طرح کی افواہیں پھیلائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.