Top Rated Posts ....
Search

2020 Ki Last Super Moon Ki Photos

Posted By: JoJo on 08-05-2020 | 06:18:10Category: Political Videos, News


گذشتہ شب دنیا بھر میں سال 2020 کا آخری سپر مون دیکھا گیا اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں یقیناً یہ نظارہ دیکھنے والوں کو فضائی آلودگی جیسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔


جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں گذشتہ روز سپر مون کے دلکش نظارے دیکھے گئے


یہ سال 2020 کا تیسرا اور آخری سپر مون تھا تاہم اس مرتبہ یہ دیکھنے میں گذشتہ دو مرتبہ نظر آنے والے سپر مونز سے کم دلکش تھا


محققین کے مطابق سپر مون اور معمول کے پورے چاند میں فرق بہت تھوڑا ہوتا ہے


مئ میں نظر آنے والے سپر مون کو فلاور مون کہا جاتا ہے کیونکہ یہ شمالی نصف کرہ میں بہار کی آمد کے موقع پر نظر آتا ہے

سپر مون تب نظر آتا ہے جب چاند زمین سے قریب تر آ جاتا ہے جس کے باعث وہ عام دنوں کی نسبت حجم میں بڑا دکھائی دیتا ہے


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں یقیناً یہ نظارہ دیکھنے والوں کو فضائی آلودگی جیسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا


سائنسدانوں کے مطابق اگلا سپر مون اگلے برس اپریل کے مہینے میں دکھائی دے گا

یہی وجہ تھی کہ متعدد افراد چہروں پر ماسک پہنے سال کے آخری سپر مون کو دیکھنے باہر نکلے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.