Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Mein Koi Lock Down Nahi Yeh Sab Mazaaq Hai

Posted By: Akku on 02-05-2020 | 06:37:26Category: Political Videos, News


پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں، یہ سب مذاق ہو رہا ہے، شیخ رشید
’آپ کیمرے پکڑ کر چلیں میرے ساتھ کہاں لاک ڈاؤن ہو رہا ہے؟‘ شیخ رشید کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02مئی2020ء) پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں، یہ سب مذاق ہو رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں ہے، یہ بس مذاق کیا جا رہا ہے۔ میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’آپ کیمرے پکڑ کر چلیں میرے ساتھ کہاں لاک ڈاؤن ہو رہا ہے؟‘ مزید بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں لاہور سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شٹر والی دکانیں کھول دی جائیں ، پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھتی جا رہی ہے، بعد میں اس پر قابو پانامشکل ہو جائے گا۔
مزید بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو 25 ویں روزے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دینی چاہیئے کیونکہ انہی دنوں میں لوگوں نے خریداری کرنی ہوتی ہے۔
شیخ رشید نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم درست کہتے ہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ بھوک کی وجہ سے مر جائیں گے، پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں ہے۔

لیکن ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے بارے میں ہی شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، یہ مذاق کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جب اجازت دی 30 ٹرینیں چلا دیں گے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں ہر قسم کے ریلوے آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بات کی جائے تو ابھی تک مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔
جبکہ 32 مزید ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔پنجاب میں متاثر ہونے والے افراد 6 ہزار 340، گلگت بلتستان 340، آزاد کشمیر میں تعداد 66 ہے۔دوسری جانب 4 ہزار 715 افراد کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.