Top Rated Posts ....
Search

Shor Machaane Par Bhatiji Ka Huwa Qatal

Posted By: Allu on 26-04-2020 | 18:57:17Category: Political Videos, News


پشاور میں ایک شخص نے شور مچانے پر بھتیجی کو قتل کردیا
بھتیجی گھر میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ ملزم فضل حیات نے7 سالہ بچی پر فائرنگ کردی، ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار، پولیس نے کاروائی شروع کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2020) پشاور میں ایک شخص نے شور مچانے پر اپنی بھتیجی کو قتل کردیا، بھتیجی بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ ملزم فضل حیات نے فائرنگ کرکے 7 سالہ بچی کو قتل کردیا، ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر ایک گھر میں چچا نے اپنی معصوم سات سالہ بھتیجی کو شور مچانے پر قتل کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ سات سالہ معصوم ایشال اپنے گھر کے صحن میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، جس سے شور ہورہا تھا۔ اسی گھر کی اوپر والی منزل پر اس بچی کا چچا فضل حیات رہائش پذیر تھا۔اس نے بچوں کے شور سے تنگ آکر بچی پر فائرنگ کردی، جس سے بچی دم توڑ گئی۔ واقعہ کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر ان کے بھائی ملزم فضل حیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے کاروائی شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ننھی سات سالہ بچی کے قتل کا واقعہ دوروز قبل ہوا لیکن تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔سات سالہ بچی کے قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح رہے اسی طرح کا ایک واقعہ مارچ میں ہوا، جب مارچ میں عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ بھتیجی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں10لاکھ جرمانے اور عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ عدالت نے مقتولہ کے بھائی اور والدہ کو بھی جرم میں ملوث ہونے پر سزا سنائی تھی۔
مزید برآں پشاورپولیس نے آبپاشی تنازعہ پر اپنے پڑوسی کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے 22 سال قبل پڑوسی کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہوا تھا جس کو گزشتہ روز تھانہ بڈھ بیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.