Top Rated Posts ....
Search

American Sadar Trump Ki Tajweez Aur Maahireen

Posted By: Chunnu on 24-04-2020 | 22:54:01Category: Political Videos, News


واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش انجکشن لگانے کی تجویز پر ماہرین حیران و پریشان ہوگئے اور امریکی صدر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس وبا سے بچنے کے لیے اپنی ’ماہرانہ‘ دیتے ہوئے دھوپ، ہوا میں نمی اور جراثیم کش انجکشن لگانے کی تجاویز دیں۔

امریکی صدر کی تجویز پر وبائی امراض کے ماہرین نے سر پکڑ لیے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے ذمہ دار عہدے پر براجمان شخص نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے جو نہ صرف خطرناک ہے بلکہ جان لیوا بھی ہے۔

ڈاکٹر یوجین گو جن ماہر وبائی امراض ہیں اور ان کی لیبارٹری میں مہلک وائرس کیخلاف ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان بالکل غلط اور غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ وائرس کو مارنے کیلیے جراثیم کش انجکش لگانے سے وائرس کے ساتھ مریض بھی مر جائے گا۔
اسی طرح جراثیم کش مادہ ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے بھی خبردار کیا کہ کسی بھی صورت انسانی جسم میں جراثیم کُش دوا داخل نہ کی جائے، اس کے خوفناک اور انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے جس سے اُس انسان کی جان بھی جاسکتی ہے۔

کونسل آف فارن ریلیشن کی سابق فیلو ممبر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جناب صدر میں جانتی ہوں کہ کیمیا، حیاتیات، طبعیات اور حقیقت سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی طرح دیگر ماہرین نے بھی صدر ٹرمپ کے بیان کی بھرپور مذمت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ملیریا میں استعمال ہونے والی کلورو کوئن کو کورونا وائرس میں مددگار قرار دیا تھا جس پر ایک جوڑے نے اس دوا کا بے جا استعمال کیا اور ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 17 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.