Top Rated Posts ....
Search

Lock Down Stay on 9 May... Wafaaqi Hakoomat

Posted By: Akku on 24-04-2020 | 13:27:31Category: Political Videos, News


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء علاوہ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں، اور فیصلہ کیا گیا کہ رمضان میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، جب کہ موجودہ صورتحال 9 مئی 15 رمضان المبارک تک برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلوں پر عمل درآمد صوبوں کے ذریعے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا رہے ہیں، اگر عوام احتیاط کریں گے توعید کے بعد مزید بہتری آئے گی، اگر ہدایات پر عملدرآمد کریں گےتومعمولات زندگی شروع ہو سکتے ہیں اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو عید کے لئے بندشیں لگانا پڑیں گی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام رمضان میں بھی جاری رہے گا، پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کررہی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.