Top Rated Posts ....
Search

breaking news pakistan ka shaheen one

Posted By: Joshi on 18-11-2019 | 14:00:21Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ ، مگر بھارت سے جواب میں ایسی خبر کہ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ، کشیدگی خطرہ بھی بڑھ گیا
کراچی (ویب ڈیسک) بھارت نے رات میں جوہری میزائل ’’اگنی 2‘‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہےکہ اڈیسہ کے ساحل سے قریب واقع ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر رات ساڑھے 7بجے جوہری صلاحیت کے حامل ’’اگنی 2‘‘ کا تجربہ کیا ہے،

حکام کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنےوالا میزائل 1500کلومیٹردورہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت آئندہ جمعے کو 3500 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا۔ بھارت اب آبدوز کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر تیزی سے کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے پانی کے اندر آبدوز سے فائر کئے جانے والے دو میزائلوں میں سے ایک کے فور جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق میزائل تجربہ آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب پانی کے اندر موجود پلیٹ فارم کی مدد سے کیا جائے گا، اور اس حوالے سے انتباہی نوٹس یعنی نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) اور سمندری انتباہ جاری کیا جاچکا ہے۔ کے فور میزائل 3500 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ایٹمی وار ہیڈس بھی لے جا سکتا ہے۔ اس طرح اسے بین البراعظمی ایٹمی میزائل قرار دیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اس کے علاوہ 700 کلومیٹر سے زیادہ کی اسٹرائیک رینج کے ساتھ ایک اور میزائل بی او 5 پر بھی کام کررہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اگنی 3 اور براہموس میزائلوں کے تجربے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.