Top Rated Posts ....
Search

1 baar phir... kaun kaun ghar jaaye ga...?

Posted By: Abid on 18-11-2019 | 13:54:02Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ ۔۔۔کون کون گھر جائے گی اور کس کی لاٹری لگنے والی ہے ؟ تازہ ترین خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ، چار سے پانچ نئے معاون خصوصی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے ۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیاہے جس کے تحت موجودہ وزراءکے محکموں میں رد وبدل کیا جائے گا ۔

چار سے پانچ نئے معاون خصوصی سندھ کابینہ میں شامل کئے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکمے وزراء کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہائیکورٹ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کا حکم معطل کردیا ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معروف گلوگاراور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل کردیا. اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور سے استفسار کیا کہ قانون بتائیں کہ کیا یہ تعیناتی خاص مدت کی تقرری ہوتی ہے.وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے ہیں جس کے مطابق چیئرمین کا تقررتین سال کے لیے ہوگا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کہا کہ چیئرمین کو ہٹانے کا طریقہ کہاں لکھا ہے.درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رولز میں چیئرمین کو ہٹانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے، کیسے اس کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے، رول دس اے کے تحت چیئرمین کو برطرف تو نہیں کیا جاسکتا. اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیار ہے کہ کسی وقت بھی چیئرمین کو برطرف کردے، چیئرمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا، چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں اس لیے ان کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا. چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں موجود رول کے ہوتے ہوئے حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.