agar hakoomat kamyaab ho gayi...
Posted By: Akbar on 17-11-2019 | 13:54:04Category: Political Videos, News“اگر حکومت کامیاب ہو گئی تو ہماری سیاست بھی دفن سمجھو۔۔۔”وزیراعظم عمران خان قوم کو کونسا سرپرائز دینے والے ہیں؟تہلکہ خیز تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سزا یافتہ مجرم جس کا نام ای سی ایل میں تھا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو
حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنمائوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے قائدین کی صحت پر سیاست کرنے سے باز رہیں، حکومت نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، جب نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات دی جا سکتی ہیں تو آصف علی زرداری کو کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے پانچ افراد پہلے ہی مفرور ہیں اسلئے حکومت رسک نہیں لینا چاہتی تھی، عدالت نے نواز شریف پر 7 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے اسلئے کابینہ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو وہ شورٹی بانڈز جمع کرائیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ملکی معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے جس سے اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہو گئی ہیں، انہیں ڈر ہے کہ اگر حکومت اپنی پالیسیوں میں کامیاب ہو گئی اور ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دیا تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے مٹ جائے گی۔معاون خصوصی برائے امور نوجواناں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، بلاشبہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن حکومت مہنگائی کو روکنے، بیروزگاری کے خاتمے سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور ان کے تحفظات دور کر دیں گے۔