Imran Khan Jeet Gaya Nawaz shrif...
Posted By: Akram on 16-11-2019 | 13:17:18Category: Political Videos, Newsعمران خان جیت گیا، (ن) لیگ ہار گئی۔۔۔!!! نواز شریف کی جانب سےعدالت میں جمع کرائے گئے ’ بیان حلفی ‘میں کس چیز کا اقرار کیا گیا؟ بڑی خبر
لاہور (نیوز ڈیسک ) آج لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو غیر مشروط طور پر علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ نواز شریف کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکال دیا جائے، نواز شریف کی جانب سے عدالت
میں بیان ِ حلف بھی جمع کرایا گیا جس کے بعد عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ نواز شریف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گے بیان حلفی میں درج تھا کہ ’’ حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ 4 ہفتوں میں پاکستان واپس آؤں گا اور واپس آکر عدالت میں زیر سماعت کیسز کا سامنا کروں گا، میں اپنے بھائی شہباز شریف کی طرف سے دیے جانے والے حلفیہ اقرار کا بھی پابند ہوں،حلفیہ کہتا ہوں کہ صحت یاب ہوکر وطن واپس آوَں گا ‘‘۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کا بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی التجائیں اللہ تعالیٰ نے منظور کر لیں، اب نواز شریف کا علاج جو کہ فوری ہونا چاہیئے تھا، اس علاج میں حکومت کی پیدا کرتی تاخیر عدالتِ عالیہ کے فیصلے نے ختم کر دی، میں آج عدالتِ عالیہ، عوام معزز جج صاحبان اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو نواز شریف کے لیے دن رات دعائیں کرتے رہے، اللہ تعالیٰ اس سفر کو مبارک کرے اور نواز شریف کو صحت یاب کرے تا کہ وہ علاج کرا کر واپس وطن آ سکیں، حکومت کے تاخیری حربے آج اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیوکورٹ نے حکومتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے باہر بھیجنے کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے فوری طور پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے، شہباز شریف اور نواز شریف کی جان سے عدالتِ عالیہ میں انڈر ٹیکنگ دی گئی ہے، جس کے بعد عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ، حکومتی وکیل کی جانب سے عدالتی ڈرافٹ پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا لیکن عدالتِ عالیہ نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا پروانہ جاری کر دیا ۔