Top Rated Posts ....
Search

Kamre Se Bahar Nikal Jaao... Wazir E Azam

Posted By: Abid on 12-11-2019 | 08:21:17Category: Political Videos, News


کمرے سے باہر نکل جاؤ۔۔۔!!! وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا مسئلہ ڈیڑھ گھنٹے زیر بحث رہا، وزیر اعظم نے کن کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا؟ جانیئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈیڈھ گھنٹے تک نواز شریف کی صحت زیرِبحث رہی۔ نواز شریف کے حوالے سے گفتگو سے پہلے بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا جبکہ زلفی بخاری نے نواز

شریف کو باہر بھیجنے کی سب سے زیادہ مخالفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے بھی نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کی مخالفت کی ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری کی تصدیق کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے مکمل چھان بین کروائی ہے نوازشریف واقعی ہی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں،احتساب کا عمل جاری ہے، نوازشریف فی الحال بیمار ہیں ا ن کوعلاج کا حق ملنا چاہیے،ذیلی کمیٹی شہبازشریف سے مکمل ضمانت لے،یقینی بنایا جائے نوازشریف ٹرائل کا سامنا کرنے واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا نام ایل سی ایل سے نکالنا اور باہرجانے کی اجازت دینا ڈیل نہیں ہے۔ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک جائیں۔ذیلی کمیٹی کو چاہیے کہ شہبازشریف سے مکمل ضمانت لے۔ یقینی بنایا جائے نوازشریف ٹرائل کا سامنا کرنے واپس آئیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ کی مرکزی قیادت نے ضمانت یا گارنٹی کی کسی بھی حکومتی شرط کو مسترد کردیا ہے۔ن لیگ نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ عدالت پہلے ہی نوازشریف کو 8 ہفتے کیلئے علاج کروانے کی اجازت دے چکی ہے۔ عدالت کے پاس ضمانتی مچلکے جمع ہیں۔ لہذا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اب کسی نئی گارنٹی یا ضمانت کی ضرورت نہیں۔ پارٹی مئوقف ذیلی کمیٹی میں ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.