Top Rated Posts ....
Search

Wazir e azam house se bada hukam jaari

Posted By: Akram on 05-11-2019 | 08:03:23Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: وزیراعظم ہاؤس سے بڑا حکم جاری ۔۔۔۔۔ کن شخصیات کو فارغ کر دیا گیا ؟ تہلکہ خیز خبر
اسلام آ باد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم آفس کے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے دو سینئر افسروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق محمد عابد کو حکومت نے وزیر اعظم آفس کے پر فا رمنس ڈیلیوری یونٹ میں ٹیم لیڈر تعینات کیا تھا، رازق محمد شنواری کو

وزیر اعظم پر فا رمنس ڈیلوری یونٹ میں سینئر ایسو سی ایٹ تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کر چکا ہے اور ان کی جانب سے اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھ دیئے گئے ہیں تاہم سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے آزادی مارچ کو ابتداءمیں روکنے کی حکومتی منصوبہ بندی سے متعلق بڑا انکشاف کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کالم جنگ نیوز میں شائع ہواہے جس میں ان کاکہناتھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کی سرحد پر مولانا کے قافلے کو روکنے کی منصوبہ بندی کی گئی مگر جب تعداد 30ہزار تک پہنچ گئی تو یہ طے ہو گیا کہ انہیں روکنا خطرناک ہو گا اور حالات کی جو خرابی چند دن بعد ہوسکتی ہے وہ اسی دن سے شروع ہوسکتی تھی۔ سینئر صحافی کے مطابق اب بھی صورتحال یہ ہے کہ پنجاب پولیس یا اسلام آباد پولیس کو اگر اس مجمع سے محاذ آرائی کی مجبوری پڑی گئی تو پولیس اسے ہینڈل نہیں کر سکے گی اور اگر رینجرز یا ریگولر دستوں کے ساتھ ہجوم کا آمنا سامنا ہوا تو خون خرابہ ہوگا جس کے انتقامی اثرات خوف ناک ہوں گے۔ لال مسجد میں اسی طرح کا آیشن ہوا تو خود کش دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو تھمنے میں نہیں آتا تھا۔ سیاسی طور پر آزادی مارچ کے ذریعے عمران خان کا جانا عمران خان کے لئے فائدہ مند اور اپوزیشن کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.