Yeh Toh Hona Hi Tha...Agli Wazir Kaun...?
Posted By: Akbar on 31-10-2019 | 10:48:37Category: Political Videos, Newsیہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔ حریم شاہ اگلی وزیرخارجہ، سوشل میڈیا سٹار کی نئی ویڈیو نے پاکستانی سیاست میں کھلبلی مچا دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ اسلام آباد میں انتہائی سکیورٹی آفس میں گھس گئی اور وزیراعظم کی کرسی پربیٹھ کر تصاویراور ویڈیوز بناتی رہی۔ جب اس نے یہ ویڈیو ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر پوسٹ کیں تو انٹرنیٹ پر ایک طوفان آ گیااور وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے اس واقعے کی
انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اب ایک بار پھر حریم شاہ اور صندل خٹک نے حکومتی سکیورٹی فورسز کا مذاق بنا ڈالا ہے ۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق انہوں نے ایک اور ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جس میں صندل خٹک اور حریم شاہ اسی کیس کے متعلق انکوائری آفیسر سے فون پر بات کر رہی ہوتی ہیں اور ادارے اور اس کے انکوائری کے عمل کا تمسخر اڑا رہی ہوتی ہیں۔صندل خٹک انکوائری آفیسر سے پوچھتی ہے کہ آیا وہ حریم شاہ کو جانتا ہے تو آفیسر کہتا ہے کہ وہ اسے نہیں جانتا۔ پھر صندل خٹک پوچھتی ہے کہ حریم شاہ کو کون شخص وزارت خارجہ میں کے دفتر میں لے کر گیا تھا؟ اس دوران وہ حریم شاہ کو وزیرخارجہ بھی کہہ کر بلاتی ہے اور پھر یہ بھی کہتی ہے اگلی وزیرداخلہ کون ہو گی تو حریم فاروق اگے سے ہسنے لگ جاتی ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں صندل خٹک خود حریم شاہ سے پوچھتی ہے کہ اسے وزارت خارجہ کے دفتر میں کون لے کر گیا تھا تو حریم شاہ کہتی ہے ”میرا موبائل۔“اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے اور صارفین ان دونوں لڑکیوں کی دیدہ دلیری پر انگشت بدنداں ہیں کہ وہ کیسے کھلے عام ملکی اداروں کا تماشا بنا رہی ہیں۔ ایک صارف نے فیس بک پر ان کی یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ان کا اعتماد دیکھیں، کیسے انکوائری اور سسٹم کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ “