Top Rated Posts ....
Search

Wazir e aala ne doosri 2nd shadi kar li

Posted By: Joshi on 30-10-2019 | 08:27:53Category: Political Videos, News


وزیر اعلیٰ پنجاب عُثمان بُزدار نے دوسری شادی کر لی، لڑکی کون ہے؟ آج کا سب سے بڑا انکشاف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بُزدار نے دوسری شادی کر لی ہے، جبکے انکے سسرالی رشتہ داروں کے بارے میں بھی بہت سی باتیں سامنے آرہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے۔ ارشاد بھٹی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا پروگرام میں موجود تحریکِ انصاف کے رہنما اور دوسرے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو مبارک ہو عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے جبکہ ان کے سسرالی خاندان سے متعلق بھی کئی باتیں سامنے آئی ہیں۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ شادی کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کے بعد جو باتیں سامنے آرہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے دوسرا گھر بھی شاید اسی لیے خریدا ہے اور ان کے خوشاب کے چکر بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ ان کے سسرال کے خاندان سے متعلق بھی کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ ارشاد بھٹی کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :
تحریکِ انصاف کے رہنما یا کسی دوسرے صحافی نے اس حوالے سے کوئی ردِ عمل نہیں دیا لیکن ارشاد بھٹی نے وصوق سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.