wahi huwa jis ka dar tha... read news
Posted By: Akram on 28-10-2019 | 09:10:31Category: Political Videos, Newsوہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔ بھارتی افواج کا ایل او سی پر بڑا حملہ ۔۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول
آزاد کشمیر (ویب ڈیسک ( بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستورجاری ہیں، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر آج پھربلااشتعال فائرنگ کردی، جس سے ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے سماہنی آزاد کشمیر کے گاؤں بنڈالہ میں بھارتی فوج کی
شدید فائرنگ اورگولہ باری کر دی ۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ماں اوربیٹا زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ زبردست اور بھرپور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی سیاسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہے جب کہ وہ سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جب کہ دوسری جانب حکومت کو اسلام آباد میں آزادی مارچ جیسے چینلجز کا بھی سامنا ہے۔ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے اپنا سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اُس وقت چین کے سرکاری دورہ پر موجود ہ تھے جب انہی دورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا۔۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب جانا تھا۔وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی کا دورہ کر چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہاہے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا۔ذرائع کے مطابق اہم مسلم لیڈر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی طرف سے ثالثی قبول کرتے ہوئے تنائو کم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے، ایران خطے میں امریکہ کا کردار بتدریج کم کرکے ختم کرنا چاہتا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب ایران تنائو ختم کرنے کیلئے کئی بار کوششیں کرچکا ہے۔