Top Rated Posts ....
Search

nawaz shrif keliye badi khush khabri...

Posted By: Akram on 24-10-2019 | 07:23:19Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: (ن) لیگی کارکنوں کی دعائیں اور شہباز شریف کی محنت رنگ لائی ۔۔۔۔ نواز شریف کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی شہبازشریف کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں تاہم عدالت نے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کل ہی سماعت کے لئے مقرر

کرنے کافیصلہ کیا ہے ،سابق وزیراعظم کی درخواست پر کل ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل نوازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بھائی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی ہے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ لازم نہیں کہ نواز شریف خود ہی درخواست دائر کریں، خواجہ حارث نے اعتراضات دور کرنے کے حق میں عدالتی مثالیں پیش کردیں، وکیل نوازشریف نے کہا کہ درخواست کسی بھی قریبی رشتہ دار کی جانب سے دائر کی جا سکتی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل ڈویژن بنچ دستیاب نہیں ہوگا، وکیل خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرارآفس کے اعتراض ختم کردیئے،عدالت نے کل ہی درخواست پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ پنجاب اورسروسز ہسپتال کی ٹیم سے جواب کرلیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کر لی گئی، معالجین کی جانب سے ان میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ تِلّی کی خرابی قرار دی گئی ہے. نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ تلی کے بے ترتیب کام کرنے کی وجہ سے پلیٹ لٹس ٹوٹ رہے ہیں، جس کی دوا شروع کرادی گئی ہے، 3 سے 4 دن میں بہتری آ جائے گی.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.