nawaz shrif ki tabiyat aur bigad gayi
Posted By: Joshi on 23-10-2019 | 09:21:15Category: Political Videos, Newsطبیعت مزید بگڑ گئی، نواز شریف کے منہ سے خون آنا شروع، ڈاکٹروں نے صورتحال کو افسوسناک قرار دے دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی حالت مزید بگڑ گئی ہے، انکے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جو کہ سروس اسپتال میں زیر علاج ہیں انکی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور انکے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا
ہے، خون میاں نواز شریف کے مسوڑوں سے آرہا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے منہ سے خون آنا خطرے کی علامت ہے کیونکہ نواز شریف کے جسم میں خون ابھی بھی کم ہے ، ڈاکٹروں کا بورڈ نواز شریف کا طبی معائینہ کر رہا ہے، مسوڑوں سے خون آنے کے بعد ایک با پھر نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جسکی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہین آسکی۔ اس حوالے سے سروس اسپتال میں موجود ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور شہباز شریف سمیت کئی لیگی رہنماء سروس اسپتال پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے پر نیب آفس لاہور سے سروس اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں پر انکی علاج کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت کے ھوالے سے روپرٹ طلب کر تے ہوئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نواز شریف کے صحت کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائے۔نواز شریف کی صحت کو لے کر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف جہاں چاہے گے پاکستان میں انکا علاج ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف کی صحت کو لے کر تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یاب کریں ، اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بُزدار کو ہدایت کی گئی ہیں کہ فوری طور پر شریف فیملی سے رابطہ کر کے انکے تحفظات کو دور کیا جائے۔