Top Rated Posts ....
Search

wahi huwa jis ka dar tha...nawaz shrif ki...

Posted By: Abid on 22-10-2019 | 09:44:21Category: Political Videos, News


’’وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔‘‘ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اب کتنی ہو گئی ؟ رات گئے سروسز ہسپتال سے اہم خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ، پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث گزشتہ رات انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی

طبیعت بہترہونے لگی۔ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزارتک پہنچ گئی ہے،نوازشریف کودوسری میگاکٹ لگادی گئی، ایک میگاکٹ لگانے سے 8سے 10ہزارپلیٹ لیٹس کااضافہ ہوتاہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے پر نیب حکام نے انہیں سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا، دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے سوشل میڈیا پر ایک رپورٹ پوسٹ کرتے ہوئے والد کو زہر دیئے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان کو قتل کا ذمے دار ٹھہرائیں گے۔اب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز اسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہاہے کہ کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں اور کچھ بھی ہوجائے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لوں گا۔نجی نیوز چینل کے مطابق بھارتی تاجروں کی جانب سے ملائشین پام آئل کے بائیکاٹ کے فیصلے پر ردعمل میں ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ میں کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں اور کچھ بھی ہوجائے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا موقف تبدیل یا واپس نہیں لیتے ۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ ہر ایک کواقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ اگر قراردادوں کی پاسداری نہ ہوتو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ہے ؟ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات پر اپنی تنقید پر قائم ہوں، بھارتی تاجروں کی جانب سے ملائشیائی پام تیل کے بائیکاٹ کے مطالبے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.