Dushmanon par haibat taari...
Posted By: Ahmed on 19-10-2019 | 09:45:54Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: دشمنوں پر ہیبت طاری ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ترکی میں ایسی جگہ جا پہنچے کہ ہر طرف دھوم مچ گئی
استنبول (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے استنبول میں ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی ورلڈ) کا دورہ کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ انتہائی معلوماتی دورہ تھا ۔
دورہ کرانے پر انہوں نے چیئرمین ٹی آر ٹی اور چیف ایڈیٹر کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ میجر جنرل آصف غفور نے ٹی آر ٹی کے سٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دورے کے حوالے سے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ٹی کی ٹیم پروفیشنلزم کے اعلیٰ سٹینڈرز پر عملدر آمد کرتی ہے، ٹی آر ٹی کی ٹیم میں بہت سے باصلاحیت پاکستانی بھی شامل ہیں جو اس ادارے کا اہم حصہ ہیں۔