29 and 30 october ko poora mulak bandh
Posted By: Kabir on 17-10-2019 | 09:13:32Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: پورے ملک میں 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیاگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان جاری کر دیا ہے ۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری کا کہنا ہے کہ اب فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔ ہم ٹیکس چور نہیں، ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔ کاشف چودھری
نے واضح کیا کہ تاجروں کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں، 31 اکتوبر کو تمام دکانیں کھلی ہوں گی۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے، ہم ہڑتال کا اعلان واپس لے لیں گے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند اور بازار ویران ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فواد چوہدری کے نوکریوں والے بیان پر وزیراعظم کا بھی ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے 400 محکمے ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہو رہی ہیں، ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈ رہا ہے، لیکن حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ 70ء کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف دیکھا جائے۔ نوکریاں دیں گے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ یہ نہیں کہ ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈتا پھرے۔ حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔ دنیا بھر میں حکومت چھوٹی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دیں۔ لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد میں انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق سے ہٹ کر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ میرے بیان کو کیسے سیاق وسباق سے ہٹ کرچلایا گیا۔ میں نے کہا کہ تھا کہ نوکریاں دینا پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔ حکومت کا کام نوکریوں کے لئے ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکیں، لیکن ہر شخص کوسرکاری نوکری تو نہیں دی جاسکتی۔