tayaariyaan dhari ki dhari rah gayin...read urdu news
Posted By: Ahmed on 16-10-2019 | 09:04:00Category: Political Videos, Newsتیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔۔۔ رجب طیب اردگان نے دورہِ پاکستان منسوخ کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا، رجب طیب اردگان کو 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا، ترک حکومت نے فیصلے سے متعلق حکومت پاکستان کو مطلع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا
شیڈول دورہ منسوخ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر کی جانب سے پاکستان کا شیڈول دورہ منسوخ کیے جانے کے فیصلے سے متعلق پاکستان کی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترکی کے صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کو خصوصی دورہ کرنا تھا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے کیے جانے کا امکان تھا۔ ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ تاہم اب شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ طیب اردگان نے وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا،، عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دورے کی دعوت دی تھی ،ترک صدر کیساتھ سرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آنا تھا جس سے پاکستان میں تحر یک انصاف حکومت کی جانب سے اندرونی اوربیرونی سرمایہ کاروں کےلئے تیار کردہ آسان شرائط پر سرمایہ کاری ترک سرمایہ کار سے فائدہ اٹھا نے کی تیاریوں میں تھی۔