Top Rated Posts ....
Search

Modi Sarkar Ko Aaina Dikhaaya Ek Ladki Ne

Posted By: Joshi on 14-10-2019 | 09:11:08Category: Political Videos, News


بھارتی طالبہ کی انڈین میڈیا پر کڑی تنقید ۔۔۔۔ مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی طالبہ نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا مکروہ چہراہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے باس بسکٹ خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں ، آخر کب تک بھارتی میڈیا یہ حقائق چھپاتی رہے گی؟ کب تک مودی سرکار آرٹیکل 370 اور کشمیر میں کرفیو کے سہارے چھپے گی؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی طالبہ نے مودی کی موجودہ حکمت عملی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس بسکٹ خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں ،مہنگائی چار سالوں میں انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا یہ حقائق اپنی عوام سے کیوں چھپاتا ہے؟ آخر کب تک مودی سرکاری آئین کے آرتیکل 370 اور کشمیر میں نافذ کرفیو کے پیچھے چھپے گی؟ طالبہ نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا میڈیا مودی کے خلاف عالمی احتجاج کیوں نہیں دکھاتا۔ کبھی تو کشمیر کے لوگ باہر آئیں گے بھارتی میڈیا کو کبھی تو سچ دکھانا ہی پڑے گا۔ اس سے قبل بھارت کی مختلف ریاستوں اور ٹیکنالوجی اداروں سے وابستہ 132 طلبا نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن خم کرنے کیلئے خط لکھا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ وادی میں بھارتی تششد کو بند کر کے سیاسی قیادت کو ہر صورت رہا کیا جائے ، انسانی کرفیو ختم کیا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ تقریبا 80 لاکھ کشمیری دو ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں ان کا کسی سے کوئی رابطی نہیں ، موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ وادی سے کوئی خبر باہر نکالنے کی اجازت نہیں ، بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت کے بیان کو دہراتا ہے، دوسری طرف بین الاقوامی میڈیا نے وادی میں ہونے والے احتجاج ، مظاہروں اور تشدد کو ریکارڈ کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.