Showbiz se anokhi khabar ... read now
Posted By: Akbar on 13-10-2019 | 10:38:36Category: Political Videos, Newsشوبز کے میدان سے بڑی خبر : علی ظفر نے بلوچستان کی ایک 12 سالہ لڑکی کی انوکھی فرمائش پوری کرنے کے لیے کیا کچھ کر ڈالا ؟ یہ خبر پڑھیے
کراچی (ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ بنایا گیا گانا ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی۔صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں
جس پر اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اور آج ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری ہوگئی۔علی ظفر نے ٹویٹر پر بتایا کہ آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔لائٹ انگل پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ’لیلا و لیلا‘ گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ جس میں 12 سالہ عروج نے خوبصورت آواز کے ساتھ اپنے فن کا اظہار کیا۔ ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلیز کے روز ہی 2 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ12 سالہ عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے ایسے گھرانے سے ہے جہاں موسیقی کے دنیا میں کیرئیر بنانے کو بُرا سمجھا جاتا ہے لیکن باوجود اس کے فاطمہ نے اپنا خواب پورا کیا اور اس ادھوری خواہش کو پورا کرنے میں علی ظفر نے بہترین کردار ادا کیا اور ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین گلوکار ہیں بلکہ شاندار شخصیت ہیں۔