Top Rated Posts ....
Search

Maualan Ko Qurbaani Ka Bakra Banaa Diya

Posted By: Abid on 07-10-2019 | 11:56:14Category: Political Videos, News


بڑی سیاسی خبر : مولانا جی کی چھٹی ۔۔۔۔۔ پاکستان کی اپوزیشن نے ملکر مولانا فضل الرحمٰن کو قربانی کا بکرا بنا دیا ، تفصیلات آپ کو بھی حیران کر دیں گی
کراچی(ویب ڈیسک) سیاسی رہنماء و جماعتیں فضل الرحمٰن کے دھرنےسے تومتفق مگر شرکت سے گریزاں ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرکت کا فیصلہ پارٹی کریگی، مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ معاملہ پارٹی کی کور کمیٹی میں ہے،سراج الحق نے کہا کہ ہمیں دعوت نہیں ملی،حاصل بزنجو نے کہاکہ گرفتاریاں ہونگی دھرنا نہیں ہوگا،

آفتاب شیرپائو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن ملتی، میاں افتخار،ثنا بلوچ،مصطفی کمال نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ۔جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اب کوئی راستہ نہیں ہے۔جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں سلیم سافی سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں روڑے نہ اٹکائے، جے یو آئی نے ہمیں ابھی تک باقاعدہ طور پر احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی ہے، حکومت کشمیر کے معاملہ پر صرف تقاریرپر اکتفا کر رہی ہے، ملک میں آزادی اور جمہوریت ہے ہر پارٹی کو احتجاج اور دھرنے کا حق حاصل ہے، حکومت کا حق نہیں کہ احتجاج کرنے پر کسی جماعت کو دھمکی دے۔جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اب کوئی راستہ نہیں ہے،اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں البتہ حکمت عملی اپنی اپنی ہے، جے یو آئی ف ایک سال سے مسلسل عوام سے رابطے میں ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو باہر نکلنے کیلئے تیاری میں دیر لگ سکتی ہے،ہمارے کارکن چارج ہیں وہ 27کے بجائے 17تاریخ کو نکلنے کیلئے کہہ رہے ہیں، کشمیر پر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے 27اکتوبر کا انتخاب کیا ہے،ہمارے پاس پلان اے،بی اور سی موجود ہیں، 27اکتوبر کو کراچی سے کاروان شروع ہوگا،سیاسی جماعتوں سے راستے میں اور اسلام آباد پہنچ جانے کے بعد بھی مشاورت جاری رہے گی، اے پی سی میں بھی اکتوبر کے مہینے میں نکلنے کی بات کی تھی۔ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری گزارش تھی کہ متحدہ اپوزیشن احتجاج کی تاریخ کا اعلان کرے،اگلے ہفتے پارٹی اجلاس کے بعد آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق فیصلے کا اعلان کریں گے، آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد وزیراعظم خوفزدہ نظر آرہے ہیں، وزیراعظم سمیت پوری کابینہ عوامی مسائل بھول گئی ہے انہیں صرف دھرنا یاد ہے،یہ دھرنا ہونے سے پہلے ہی دھرنے کی کامیابی ہے۔ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ ہوا تو اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی اور اسلام آباد ہی نہیں پہنچنے دیا جائے گا ،اس لئے دھرنا اور لاک ڈاؤن کا تصور چھوڑ دیں ایسا کچھ نہیں ہونے والا،جے یو آئی ف نے آزادی مارچ کیلئے ہم سے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں کیا احتجاج کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کے پلیٹ فارم پر ہونا چاہئے تھا، مولانا فضل الرحمن دعوت دیتے ہیں تو سوچ اور مطالبات کا فرق ہے۔ سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں مولانا فضل الرحمن کو دو بڑی جماعتوں کو قائل کرنے کی تجویز دی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.