Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Mein Fauji Addon Ka qayaam...

Posted By: Akbar on 04-10-2019 | 11:24:18Category: Political Videos, News


پاکستان میں فوجی اڈوں کا قیام۔۔۔ چین نے مغربی قوتوں کو سرپرائز دے دیا، ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا حیران رہی گئی
کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں چینی سفیر یوجنگ نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت سیمینار سے



خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔سی پیک پاکستان انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کیلئے ہے۔چین شراکت داری کی بنیاد پر بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔سی پیک پاکستانی معیشت کی ترقی کا مکمل ضامن نہیں بلکہ چھوٹا سا حصہ ہے۔چین پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کیلئے انتہائی اہم ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف گوادر پورٹ تک کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک گوادر سے قندھار، سنٹرل ایشاء اور روس تک پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ابھرتا ہوا پورٹ ہے یہ پاکستان حکومت اور قوم کا خواب تھا۔ہم پاکستان میں تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین گوادرپورٹ چلانے کیلئے سالانہ 40ملین ڈالرخرچ کررہا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی فری زون پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔
فری زون پالیسی سے گواد ر میں 19منصوبے شروع ہوں گے۔فری زون پالیسی کے تحت فیکٹریاں بنائیں گے۔گوادر میں سی فوڈ، زراعت اور دیگر صنعتیں قائم ہوں گی،جس سے ملازمت کے مواقع پیداہوں گے۔ دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.