Top Rated Posts ....
Search

Na Ehli Ka Case...Adaalat Ne Faisla Suna Diya

Posted By: Akram on 04-10-2019 | 11:20:41Category: Political Videos, News


فیصل واوڈؑا کی نااہلی کا کیس ۔۔۔۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا
کراچی (ویب ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے ،

درخواست شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔فیصل واوڈا عام انتخابات میں شہبازشریف کے مقالے میں این اے 249 سے منتخب ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ عام انتخابا ت میں فیصل واوڈا نے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے تھے جبکہ شہبازشریف نے 34 ہزار 626 ووٹ حاصل کیے تھے ۔ شہباز شریف نے درخوات میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔یاد رہے کہ کراچی الیکشن ٹریبونل نے این اے 249 سے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں دائر کی جانے والی درخواست میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے لہذا ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عام انتخابات 2018ء میں اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ این اے 249 میں شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 34626 ووٹ ہی حاصل کر سکے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.