Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Mein Sog - Afsosnaak Khabar

Posted By: Kabir on 30-09-2019 | 07:56:48Category: Political Videos, News


بالی وڈ میں سوگ ۔۔۔۔۔ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اور معروف اداکار کے انتقال کی خبر آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف فلم شعلے میں گبر سنگھ کے ساتھ کالیا کا کردار نبھانے والے اداکار وجو کھوٹے وفات پا گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وجو کھوٹے کی صحت کچھ دنوں سے خراب تھی اور ان کے کئی اعضا نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا تھا، اداکار پیر کے

روز اپنی رہائش گاہ پر سونے کےبعد دوبارہ نہیں اٹھے جس کے بعد ان کے مرنے کی تصدیق کی گئی۔ شعلے کے کئی کردار اب اس دنیا میں نہیں رہے جن میں ٹھاکر یعنی سنجیو کمار،گبر یعنی امجد خان، رحیم چاچا یعنی اے کے ہنگل، ماسی یعنی لیلےٰ مشری اور سامبا یعنی میک موہن شامل ہیں اور اب اس شعلے کے ”کالیا“ یعنی وجو کھوٹے نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔78 برس عمر پانے والے وجو کھوٹے کا فلمی کیریئر60 سالوں پر محیط رہا۔انہوں نے 300 کے قریب فلموں میں اداکاری کی۔ مشہور اداکارہ شوبھا کھوٹے وجو کھوٹے کی بڑی بہن اور مغل اعظم میں دلیپ کمار کی والدہ اور مغل اعظم کی ملکہ کا کردار ادا کرنے والی درگا کھوٹے ان کی آنٹی تھی۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.