Bollywood Mein Sog Ka Samaa
Posted By: Akbar on 30-09-2019 | 07:53:40Category: Political Videos, Newsبالی وڈ میں سوگ کا سماں۔۔۔ لیجنڈ ری اداکار انتقال کر گئے
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ فلم شعلے میں گبر سنگھ کے ولن ‘کالیا’ کا جاندار کردار ادا کرنے والے اداکار وجو کھوٹے چل بسے، انہوں نے اپنی زندگی کے 60 سال فلم انڈسٹری کے نام کئے اور 300 فلموں میں نمایاں کردار نبھائے.میڈیا رپورٹ کے مطابق وجو کھوٹے طبیعت میں خرابی کے سبب صاحب
فراش تھے، چند روز قبل ان کی صحت مزید گر گئی اور گذشتہ شب سونے کے دوران ہی دنیا سے رخصت ہو گئے، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔وجو کھوٹے کی طرح شعلے کے کئی کردار اب اس دنیا میں نہیں رہے، ٹھاکر یعنی سنجیو کمار، گبر یعنی امجد خان، رحیم چاچا یعنی اے کے ہنگل، ماسی یعنی لیلی مشری بھی آنجہانی ہو چکے ہیں۔ وجو کھوٹے نے کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے، زندگی کے 60 سال فلم انڈسٹری کو دئیے جس کے دوران 300 فلموں میں کام کیا۔ بالی وڈ کا یہ منفرد اداکار 78 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گیا۔ جیسے ہی انتقال کی خبر آئی تو باالی وڈ سے وابستہ شخصیات افسوس کے کے لیے انکے گھر آنا شروع ہوگئیں، تصاویر دیکھیں :