Top Rated Posts ....
Search

Mission Kashmir Mein Pakistan ki kamyaabi

Posted By: Abid on 27-09-2019 | 09:33:50Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: مشن کشمیر میں پاکستان کی بڑی کامیابی ۔۔۔ ہر سربراہان مملکت کشمیر کی آزادی کے حق میں فیصلہ دینے پر مجبور ،اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز سے آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی
نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر خطاب کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب بھارت کے خلاف اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، احتجاج کے لے امریکا

بھر سے مظاہرین یو این جی اے کے باہر جمع ہورہے ہیں۔مظاہرین نے مخصوص شرٹس پہن رکھی ہیں، بینرز پر مودی کے خلاف نعرے درج ہیں، مظاہرین نے سیو کشمیر مودی دہشت گرد کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیواٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے،یہ بہت بڑی پیشرفت ہے،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈاؤن اٹھائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈاؤن اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے، یہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ساڑھے 8بجے اور 9بجے کے درمیان خطاب کریں گے۔ بتایا گیا ہے ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کا پہلا نکتہ مسئلہ کشمیر ہوگا،دوسرا نکتہ افغان امن عمل مذاکرات ، وزیراعظم کے خطاب کا تیسرا نکتہ تجارت ہے، جس کے تحت دنیا میں اپنی تجارت کو بہتر بنانے کیلئے کیا پیمانہ اپنایا جائے گا۔مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھاگ دوڑ کے باوجود وہ سب نہ مل سکا جو ہمارے وزیراعظم نے کمرے میں بیٹھ کر حاصل کیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے اور اتوار کو آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ میں 50 امریکا میں 35 ارکین پارلیمنٹ نے خطوط لکھے ہیں، امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں کب تک کشمیر کے مسئلے سے نظریں چراتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ایسی بن رہی ہے کہ حکومتیں نہ چاہتے ہوئے بھی بات کرنے پر مجبور ہوں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی کو اتنی بھاگ دوڑ کے باوجود وہ سب نہ مل سکا جو ہمارے وزیراعظم نے کمرے میں بیٹھ کر حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے دوطرفہ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ سلامتی کونسل جانے کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا جب کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر امہ کو یکجا کرنے میں ہمیں کامیابی ہوئی، اس معاملے پر آزاد کشمیر کی قیادت بھی فعال ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ایک نیا ناٹک رچا رہا ہے جسے میں بینقاب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردوں کے کیمپس فعال کرنے کا الزام لگا رہا ہے، بھارت کیمپوں کے بہانے ایک اور حملہ کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارتی عزائم سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں کی کمیونٹی خود ملوث نہیں ہو گی،کوئی کچھ نہیں کر سکتا، یہاں کے عوام نے چندہ کیا اور حکومت کو 10 سے 12 درخواستیں دیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.