Pakistan To London By Plane Air Line
Posted By: Abid on 10-09-2019 | 09:49:36Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: پاکستان کے اہم شہر سے لندن کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا
کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے نئے روٹس میں ایک اور اضافہ کردیا گیا، قومی ایئر لائن آج بروز منگل سےسیالکوٹ سے لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے پہلی پرواز شام6بجے300 سے زائدمسافر لے کر روانہ ہوگی، مذکورہ پرواز پی کے778 بدھ کی صبح سیالکوٹ
پہنچے گی، وزیراعظم عمران خان کے مشیرعثمان ڈار مسافروں کا استقبال کریں گے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ سے لندن پرواز پی کے777صبح ساڑھے10بجے روانہ ہوگی جبکہ300سےزائد مسافر لے کر لندن روانہ ہونے والی پرواز کو عثمان ڈار الوداع کریں گے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا یہ دسواں نیا روٹ ہوگا، سیالکوٹ سے لندن کیلئے ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ سیالکوٹ تا لندن براہ راست پروازوں سے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولت میسر آئیں گی، آزاد کشمیر، جہلم اور گجرات کے ہم وطنوں کو زیادہ سہولت میسر ہوگی۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ تا لندن پروازوں سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پروازویں شروع ہونے سے سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا، وزیر ہوا بازی نے لندن سیالکوٹ پروازیں شروع کرنے پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا بھر میں لوگ کام کی غرض سے جاتے ہیں لہٰذا جن کے پاس شہریت نہیں ہوتی وہ اپارٹمنٹ کرائے پر لیتے اور ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ کئی مقامی لوگ بھی اتنے غریب ہوتے ہیں کہ وہ اپنا گھر خرید نہیں سکتے لہٰذا وہ بھی کرائے کے مکان پر رہتے ہیں۔ کرائے پر اپارٹمنٹ لینے کے لیے ہمیشہ سے چند ایک شرائط رہی ہیں جس میں ایڈوانس سکیورٹی کی مد میں کچھ پیسے رکھنے کے علاوہ آئی ڈی کارڈ کی کاپی دینا بھی لازم ہے۔جب کہ بیرون ملک کے لوگوں کو اپنے پاسپورٹ اور جس آفس میں ملازمت کرتے ہیں وہاں کا کارڈ دینا بھی لازمی ہوتا ہے۔تاہم آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یواے ای میں اب اگر آپ نے اپارٹمنٹ کرائے پر لینا ہے تو آپ کو سیلری سلپ دکھانا ہو گی بلکہ تین ماہ تک بینک میں اپنی سیلری بھی شو کرنا ہو گی کہ آپ کو باقاعدہ ہر ماہ تنخواہ بھی ملتی ہے۔یواے ای میں رہنے والے افراد پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر سے زیادہ افرادکیش پر کام کرتے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ میں ماہانہ سیلری ٹرانسفر نہیں ہوتی۔یو اے ای میں رہنے والے ایک دوسرے ملک کے باشندے نے بتایا کہ وہ ایک کمپنی میں روزانہ تنخواہ کی بنیا دپر کام کرتا ہے لہٰذا نہ تو اس کا بینک اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی اس میں سیلری آتی ہے لہٰذا اسے پراپرٹی ایجنٹ نے گھر کرائے پر دینے سے انکار کر دیا۔بعدازاں اس نے اپنی بیوی کے اکاؤنٹ کی ڈیٹیل بتا کر گھرائے کرائے پر لیا۔یو اے ای میں رہنے و الے غیر ملکی افراد کا کہنا تھا کہ اس قسم کی پالیسی درست نہیں اور اسے فی الفورختم ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ گھر کرائے پر حاصل کرنے کے لیے سیلری سلپ اور بینک تفصیل کی شرط حکومت کی طرف سے عائد نہیں کی گئی بلکہ یہ مقامی پراپری ڈیلر افراد کی طرف سے شرط ہے۔