Jo Kaam Aaj Tak Koi Wazir E Azam Na Kar Saka
Posted By: Akku on 01-09-2019 | 19:05:32Category: Political Videos, Newsجو کام پاکستان کا کوئی وزیر اعظم آج تک نہ کرسکاعمران خان نےکردکھایا، سکھوں کے بعد ہندو برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی
سیالکوٹ(ویب ڈیسک) قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر 72 سال بعد ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مندر کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ہندو برادری مندر میں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کررھی ہے۔سیالکوٹ کے وسط میں
واقع خوبصورت اور فن تعمیر کا شاہکار شوالہ تیجا سنگھ مندر کی تاریخی عمارت کو دیکھنے کیلئے ہر کوئی بے تاب ہے ۔ہندو برادری نے مندر کھولنے پر حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔عبادت کیلئے کھولنے کے بعد دور درازسے سیاح بھی اس مندر کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور مندر کے نقش نگار کو اپنے کیمرے میں قید کررہے ہیں۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مندر کھولنے کے بعد اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی، سلامتی کونسل کے بعد اب مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ طلب کرلی، جس پر بحث کی جائے گی۔خارجہ امور کمیٹی کے نئے سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل ہے، یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کا اجلاس 2ستمبر کو ہوگا۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر بھی اجلاس کےدوران موجود ہوں گے۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز یورپ تک پہنچا شروع ہوگئی ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 16 اگست کو مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں مبقوضہ کشمیر کی خصوصیت حیثیث کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔بعد ازاں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے تمام ممبران سے بات کی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر جی فائیو ممالک کو اعتماد میں لیا۔