Top Rated Posts ....
Search

Ab Action Ka Waqt Aa Gaya Hai

Posted By: Abid on 18-08-2019 | 18:51:11Category: Political Videos, News




’’تقریروں کا نہیں اب ایکشن لینے کا وقت ہے ، کشمیر کیلئے۔۔۔۔۔۔۔‘‘تیاریاں مکمل ، ترجمان پاک فوج نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیرکیلئے آخری فوجی،آخری بلٹ تک لڑیں گے، بھارت کشمیرپر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، یقین دلاتے ہیں فوج اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی،وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے

کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔انہوں نے آج یہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ قوم فکرنہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہے۔گزشتہ3 روز میں ایل او سی پربھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا ہے۔ شہری آبادی پرفائرنگ وگولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔بھارت تحریک آزادی کشمیرکودہشتگردی سے جوڑنے کی کوششیں کررہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے یہ حرکت کرکے مسئلہ کشمیرکے لئے بہت اچھا کام کیا۔ سردخانے میں پڑا مسئلہ کشمیرپوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو قوم کی مدد سے پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت پلوامہ جیسی ایک نام نہاد کارروائی بھارت کر سکتا ہے جس کو جواز بناتے ہوئے وہ پاکستان پر مہم جوئی کرے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ جیسے حملے پاکستان اور کشمیر کے ساتھ غداری ہوگی اور پاکستان ایسے حملوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کل کسی زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اس پر دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اس وقت اپنی مغربی سرحد پر امن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، تاہم مشرقی سرحد ہمیشہ پاک فوج کے لیے اولین توجہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں نے بھارتی بیانیہ کا زبردست مقابلہ کیا۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.